’’میری جان کو خطرہ ہے ‘‘: ارنب گو سوامی

,

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔ ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف ارنب گو سوامی نے الزام عائد کیا کہ ممبئی پولیس نے انہیں دھکا دیا اور ان پر حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے ۔ ارنب گوسوامی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہیں ان کے وکلاء سے بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ارنب گو سوامی کو دو سال پرانے ایک کیس میں ممبئی پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔