میری حب الوطنی پر سوال نہ اٹھائیں :نیرج

   

نئی دہلی : ہندوستان کے جیولن اسٹار نیرج چوپڑا نے پہلگام حملے کے درمیان پاکستانی اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم کی دعوت پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔ انہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حب الوطنی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کے اہل خانہ کو فون کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور میرے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے جسے وہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ نیرج نے واضح کیا کہ پہلگام حملے سے پہلے ارشد کو دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ لیکن حملے کے بعد کے حالات مختلف ہیں اور میرے لیے ملک اور اس کے مفادات پہلے آتے ہیں۔ نیرج چوپڑا نے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ میں عام طور پرکم گو آدمی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جب بھی ملک سے میری محبت اور میرے خاندان کی عزت پر سوالیہ نشان لگیں گے تب بھی میں خاموش رہوں گا گا، ارشد ندیم کو ہندوستان میں منعقد شدنی ایونٹ نیرج چوپڑا کلاسک میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کے فیصلے کے بارے میں کافی بحث ہوئی ہے، اس میں زیادہ تر بدسلوکی اور نفرت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی کلاسک کا مقصد بہترین کھلاڑیوں کو ہندوستان لانا تھا اور یہ دعوت نامہ پہلگام دہشت گرد حملوں سے دو دن پہلے بھیجا گیا تھا۔