٭ ریلائنس گروپ چیرمین انیل امبانی نے کہا ہیکہ ان کے پاس ایسے کوئی قابل لحاظ اثاثہ جات نہیں جن کو تین چینی بینکوں کے ساتھ ان کے تنازعہ میں رقمی شکل دی جاسکے۔ لندن میں جاری مقدمہ میں چینی بینکس قرضوں کی عدم واپسی پر 680 ملین ڈالر کا تقاضہ کررہی ہے۔ انیل نے کہاکہ میرے شیئر ہولڈنگس کی موجودہ قدر گھٹ کر تقریباً 82.4 ملین ڈالر ہوگئی ہے اور میری خالص دولت میرے تمام واجبات کو محسوب کرنے کے بعد ’زیرو‘ ہے۔