ہڑتالی کیمپ ریونت ریڈی سے دوستی کا مرکز: کے وینکٹ ریڈی
کے سی آر کے اثاثہ جات نظام حیدرآباد سے زیادہ
حیدرآباد۔/28 نومبر، ( سیاست نیوز) رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ میری رگوں میں کانگریس دوڑتی ہے اور وہ پارٹی میں کسی عہدہ کے بغیر کام کرنے تیار ہیں۔ وینکٹ ریڈی جنہوں نے صدر پردیش کانگریس کے عہدہ پر ریونت ریڈی کے تقرر کی مخالفت کرکے خود کو پارٹی سرگرمیوں سے دور کرلیا تھا وہ گزشتہ دنوں میں اندرا پارک پر ریونت ریڈی کے ساتھ دیکھے گئے۔ یہ اسٹیج دونوں قائدین میں دوستی کا مرکز ثابت ہوا۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے کہا کہ کانگریس میں ہر کوئی خود کو پردیش کانگریس کا صدر تصور کرتے ہوئے ذمہ داری سے کام کرے۔ عہدوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ میری رگوں میں کانگریس دوڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ٹکٹوں کے مسئلہ پر بعض غلطیاں کی گئی تھیں لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے اثاثہ جات نظام حیدرآباد کے اثاثہ جات سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کسانوں سے ناانصافی پر عوام کے سی آر کو سیاسی طور پر زوال سے دوچار کردیں گے۔ تلنگانہ میں کے سی آر حکومت کا خاتمہ یقینی ہے۔ ر