میری سالگرہ کا جشن نہ منائیں راہول کی پارٹی ورکرس سے اپیل

   

نئی دہلی : سابق صدر کانگریس راہول گاندھی جو آج اتوارکو 52 سال کے ہوگئے، انہوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہیکہ ان کی سالگرہ کا جشن نہ منائیں کیونکہ نوجوان طبقہ دکھی ہے۔ راہول کی یہ اپیل مسلح افواج میں بھرتی کیلئے مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کیخلاف جاری وسیع احتجاج ہے۔ راہول کی پیدائش 19 جون 1970ء کو ہوئی اور وہ 2004ء سے 4 مرتبہ کے رکن لوک سبھا ہیں۔