٭ مہاراشٹرا کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک سرکاری قیام گاہ الاٹ نہیں کی گئی ہے اور وہ میٹنگس اپنے موجودہ مکان میں بیڈروم اور ڈائننگ روم میں منعقد کررہے ہیں۔ انہوں نے ازراہ مزاح کہا کہ میری شریک حیات سنیترا نے مجھ سے کہا کہ میں یہاں نہیں رہوں گی اور ہمیں بڑا گھر الاٹ کیا جانا چاہئے۔ اجیت پوار نے این سی پی ورکرس سے اپیل کی کہ صرف اہم کاموں کیلئے ممبئی میں آئیں اور ملاقات کریں۔