حیدرآباد ۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش اسمبلی میں پیش آئے واقعہ کے بعد سربراہ تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو کی اہلیہ نارا بھونیشوری نے پہلی مرتبہ ردعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جو توہین ہوئی ہے وہ کسی اور کے ساتھ نہیں ہونی چاہئے۔ غیرپارلیمانی الفاظ کے استعمال کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرنے والوں سے وہ اظہارتشکر کرتی ہیں۔ توہین پر آپ کی ماں اور بیٹی تصور کرتے ہوئے میرے ساتھ جو کھڑے رہے ہیں انہیں زندگی بھر بھول نہیں سکتی۔ ہمارے والدین نے ہمیں بچپن سے اصولوں اور اقدار سے پالا ہے جس پر آج بھی ہم برقرار ہیں۔ سماج میں اقدار کو پروان چڑھانے ہر کسی کو کام کرنا چاہئے۔ مشکل میں رہنے والوں کا ساتھ دینا چاہئے۔ دوسروں کی نجی زندگیوں کو داغدار نہ بنایا جائے۔ میری جو توہین ہوئی ہے ایسی کسی اور کی نہیں ہونی چاہئے۔ن