نیویارک : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے طلاق کو ایک ناقابل یقین تکلیف قرار دیا ہے۔ایک انٹرویو میں بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر وہ اب مزید اس رشتے کے ساتھ جڑی رہنا نہیں چاہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کے برے وقت میں انہیں وہ موقع ملا جس میں سوچ سکیں کہ انہیں اپنے لیے کیا کرنا چاہیے، یہ ان کیلئے مختلف طریقوں سے ایک ناقابل یقین تکلیف دہ تھا۔میلنڈا کا کہنا تھاکہ بل گیٹس سے طلاق لینے کے بعد بھی انہوں نیسابق شوہرکے ساتھ ان کی مشترکہ تنظیم کیلئے کام جاری رکھا اور ہر روز اپنا بہتر دینے کی کوشش کی۔بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ کبھی ایسا بھی ہوا کہ صبح 9 بجے وہ رو رہی ہوتی تھیں اور 10 بجے سابق شوہر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرتی تھیں تاکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے ایک لیڈر کی طرح سیکھا ہے اور یہ ہی چیز انہیں بار بار یاد دلاتی ہے کہ انہیں فاؤنڈیشن کیلئے اپنی خدمات دینی ہیں۔