نئی دہلی ۔ 5 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) داعش کا ایک رکن دہشت گرد مقدمہ کا سامنا کر رہا ہے ، اس نے آج کمرہ عدالت میں جج پر جوتا پھینکا اور بدکلامی کی۔ کولکتہ کی ایک عدالت میں کولکتہ کے مدر ہاؤس پر حملہ سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہورہی تھی۔ داعش کا رکن محمد مسیح الدین عرف موسیٰ پر حملہ کی سازش کا الزام ہے۔ موسیٰ نے جج کے سامنے کہا کہ وہ کسی عدالت کو قبول نہیں کرتا۔ میری عدالت اللہ ہے۔ موسیٰ کے وکیل نے بارہا اس کو خاموش کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے اپنی نازیبا ریمارکس سے جج کی توہین کی اور جج پر شوز پھینکا جو اتفاق سے ایک وکیل کے سر پر لگا ۔ بعد میں پولیس نے موسیٰ کو کمرہ عدالت سے باہر کردیا۔