’میری ماٹی میرا دیش‘ قوم کا شکریہ ادا کرنے کا پروگرام : یوگی

   

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یوم آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والے ‘میری ماٹی میرا دیش’ پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔ یوگی نے کہا کہ آزادی کے امرت سال میں وزیر اعظم کی رہنمائی میں یوم آزادی کے موقع پر ‘مٹی کو نمن، ویروں کا وندن’ کے پیغام کے ساتھ ‘میری ماٹی میرا دیش’ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ یہ قوم کے تئیں شکریہ ادا کرنے کا پروگرام ہے ۔ اتر پردیش کے ہر باشندے کو حب الوطنی سے بھرے اس مقدس پروگرام میں شریک ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت 9 سے 15 اگست تک تمام گرام پنچایتوں/ مقامی اداروں میں شلافلکم کا افتتاح کیا جانا چاہئے ۔ ریاست کے ہر باشندے کو وزیر اعظم کے ذریعہ طے شدہ ‘پنچ پرن’ کے تئیں عزم کرنا چاہیے ۔ وسودھا وندن کرتے وقت شجرکاری کی جائے ۔