میری مسجد میں آئیے ! اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے کوشش 

,

   

احمد آباد : اسلام کے بارے میں غیر مسلمانوں کے تجسس کو ختم کرنے اور ان کے غلط رجحانات کو دور کرنے کیلئے ملک کے کئی ریاستوں میں مساجد میں نئی پہل ’’ وزٹ مائی ماسک‘‘ میری مسجد میں آئیے ! شروع کی ہے ۔پونہ ، ممبئی احمدآبا او رحیدرآباد جیسے شہروں میں چند مساجد میں غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دی جارہی ہے ۔ او راسے مقبولیت حاصل ہورہی ہے ۔ او ربیرون ملک میں بھی اس رجحان زور پکڑ رہا ہے ۔

برطانیہ ، امریکہ او رکنیڈا میں بھی اسطرح کے پروگرام شروع کئے جارہے ہیں ۔ پونہ کے ۲۸؍ سالہ وکاس گولی کے دل میں اکثر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر مسلمانوں کی مسجدو ں ہوتا کیا ہے ۔ لیکن اپنے مسلم دوستوں سے یہ خوف کے مارے اس طرح کا سوال نہیں کیا کرتا تھا ۔ وکاس کا تجسس اس وقت ختم ہوگیا جب اس نے پہلی مرتبہ وپونہ کے اعظم کیمپس محلہ میں ایک مسجد کا دورہ کیا ۔ اس نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اسلام کے بارے میں معلوما ت حاصل کیں۔

پونے کی ا س مسجد کے علاوہ ممبئی کے کئی مساجد جن میں الفرقان مسجد، مسجد عمر بن خطاب شامل ہیں ۔ اسی طرح حیدرآباد میں بھی مساجد ہندو بھائیو ں کے لئے کھولے گئے ۔