میری مسلم دوستی کی مثال سدی پیٹ والوں سے دریافت کیجئے

   

میری زبانی لغزش سے سیاسی فائدہ اُٹھانے والوں کو ہریش راؤ کا جواب
حیدرآباد ۔22۔ جولائی۔ نمائندہ سیاست نیوزشاہنواز بیگ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ریاستی وزیر صحت و فینانس مسٹر ہریش راؤ نے کہا کہ میری نظر مسلم برادری کے لوگ کافی اہمیت رکھتے ہیں اور ان کے ہر شعبہ حیات میں دل کھل کر تعاون کرتا ہوں اور میں ہمیشہ مسلم برادری کے ساتھ بھائی چارگی کے ساتھ رہتا ہوں ۔ بعض افراد کی جانب سے میرے ایک چھوٹے سے بیان کو لیکر توڑ موڑ پیش کیا جانا نہایت افسوسناک ہے ،میں نے جلسہ کے آغازکے ساتھ ہی سلام کے ساتھ کیا ۔یہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ ہفتہ حیدرآباد میں وزیر ہریش راؤ کے جل وہار میں منعقدہ اقلیتی قائدین کے اجلاس میں کہے گئے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیاجارہا ہے۔اس اجلاس میں وزیرموصوف نے مسلم اقلیت، سکھ اقلیت اور فقراء تنظیم (فقیر برادرای) کو احترام کے ساتھ سلام عرض کیااور مخاطب ہوئے مزید یہ کہ انہوں نے کسی بھی جماعت کی تضحیک نہیں کی اور نہ ہی کچھ غلط الفاظ بیان کئے لیکن سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے کسی نے وزیر ہریش راؤ کے ان الفاظ میں بھی بدنیتی کے ساتھ عیب تلاش کرکے سماج کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،تلنگانہ راشٹر فقیرسنگھم اس حرکت کی شدید مذمت کرتی ہے۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد حکومت مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر طرح سے کوشاں ہے۔ سابقہ حکومتوں میں سے کسی نے بھی فقیر برادری کی فلاح و ترقی کے بارے میں نہیں سوچا جبکہ وزیر اعلیٰ کے سی آر کی جانب سے دیگر طبقات کی طرح فقیر برادری کی بہبود کے تئیں اقدامات کئے گئے۔ تلنگانہ حکومت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی ترقی کیلئے کئی ایک کام کر رہی ہے تو کچھ لوگ سیاسی مفاد کی خاطر اس میں بھی کمی کو تلاش کررہے ہیں۔ تنظیم برائے بہبودی فقراء ریاست تلنگانہ ایسے لوگوں سے محتاط رہنے کی تلقین کرتی ہے۔