دہلی :۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے اپنے ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نگرانی کی جارہی ہے ۔ مغربی نگال کی کرشنا نگر حلقے کی نمائندگی کرنے والی رکن پارلیمنٹ کو مراعات شکنی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے دہلی پولیس کمشنر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کے گھر کے باہر تعینات سیکوریٹی عملہ کو ہٹانے کی درخواست کی ہے ۔