٭ جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کی سابق وائس پریسیڈنٹ اور جہد کار شہلا رشید نے آج ٹوئٹر کے ذریعہ دعویٰ کیا کہ مخصوص آئی ٹی سیل ان کی پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ثابت کرنا چاہتا ہے کہ جاریہ جے این یو احتجاجوں کے درمیان یورپ میں چھٹی منا رہی ہے۔ شہلا نے وضاحت کے ساتھ اپنی نئی تصویر پیش کی اور لکھا کہ پرانی تصویریں استعمال کرنا بند کریں۔ میں اپنی تازہ تصویر شیئر کررہی ہوں چاہوں تو استعمال کرلو۔