اوٹکور میں تہنیتی تقریب سے رکن اسمبلی سری ہری کا خطاب
اوٹکور ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نومنتخبہ رکن اسمبلی سری ہری حلقہ اسمبلی مکتھل کانگریس کی زبردست کامیابی پر اوٹکور اقلیتی کانگریسی قائدین عبدالرحمن شبو داود اور بزرگ شخصیت محمد ابراہیم مکتھل نے رکن اسمبلی سری ہری کی گلپوشی اور شال پوشی کی۔ اس موقع پر سری ہری رکن اسمبلی نے کہا کہ میں اوٹکور منڈل کے اقلیتی قائدین جوکہ کانگریس پارٹی کے لئے بڑی محنت کرکے مجھے جتایا ہے۔ اس کا میں بہت شکریہ ادا کرتا ہوں اور بہت جلد میں نے جو وعدہ انتخابات میں کیا ہے اس کو پورا کروں گا اور انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کامیاب بنانے کے لئے مسلمانوں کا بڑا دخل ہے۔ کانگریس پارٹی نے آج غریب عوام کی خدمات کا جو بیڑا اٹھایا ہے جیسے آروگیہ اسکیم اور مہالکشمی اسکیم خواتین کو بس میں سفر کی سہولت مہیا کی گئی ہے 6 سال کے بعد عوام نے موقع فراہم کیا ہے جس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کروں گا۔ اس موقع پر دیگر کانگریسی ورکرس موجود تھے۔