میری کوم کو سیمی فائنل میں شکست،برونز میڈل پر اکتفا

   

نئی دہلی ۔12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) روس کے اولان اوڈے میں منعقدہ سیمی فائنل میں ایک متنازعہ فیصلے کے بعد ہندوستانی باکسر میری کوم کو ترکی کے یورپی چمپئن بوزنزکیکروگلو کے خلاف 51 کلوگرام زمرے کے مقابلے میں شکست برداشت کرنی پڑی ۔ ہندوستانی اسٹار میری کوم کے لئے یہ آٹھ عالمی میڈل ہے ، کیوں کہ اس سے قبل 6 گولڈ اور ایک سلور میڈل انکے نام درج ہے۔ مقابلے کے نیجہ کے بعد ہندوستان نے اس فیصلے پر احتجاج کیا ، اور اس مقابلے کے نتیجہ پر ایک اور نظر ڈالنے کی درخواست کی۔ ہندوستان نے یلو کارڈ اٹھایا تھا لیکن ٹیم کے اجلاس میں اے آئی بی اے کی ہدایت کے مطابق اس کے فیصلے کے بارے میں احتجاج صرف اسی صورت میں قبول کیا جائے گا جب اسکور 3: 2/3: 1 ہو لہذا ہندوستان کی طرف سے احتجاج کی اپیل مسترد کردی گئی اور تکنیکی کمیٹی نے یلو کارڈ قبول نہیں کیا۔ میری کوم کو 2019 کے ایڈیشن میں اب برونز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ شکست پر مایوس میری کوم نے ریفری سے سوال کرنے کے لئے ٹویٹر کا سہارا لیا جس میں انہوں نے مرکزی وزیر کھیل کیرن رجیجو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھاکیسے اور کیوں۔ دنیا کو بتائیں کہ فیصلہ کتنا صحیح اور غلط ہے ۔