بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کئی ممبران پارلیمنٹ اور قدآور لیڈروں کو امیدوار کے طور پر میدان میں اتارنے کے درمیان، سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے اپنے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ سچ نہیں ہے ۔ بھارتی نے آج ایکس پر پوسٹ کیا کہ پارٹی نے ریاست میں کچھ مرکزی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کو اسمبلی انتخابات میں اتارا ہے ، اس فیصلے کا خیرمقدم۔ یہ تمام نام اپنے اپنے علاقوں میں ایسی لہریں پیدا کریں گے کہ اسمبلی انتخابات میں پوری ریاست کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ان کے الیکشن لڑنے کے بارے میں جو خبریں آئی ہیں وہ درست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کارتک کے مہینے میں کچھ وقت کیلئے ہمالیہ اور بدری کیدار جانے کیلئے بے چین ہیں۔