نئی دہلی : جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو ) کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ فاطمہ نفیس نے کہا کہ اپنے بیٹے کو واپس لانے والی پارٹی کو وہ ووٹ دیں گی ۔ فاطمہ اترپردیش کے بدایوں کے رہنے والی ہے انہوں نے آج کہا کہ مختلف پارٹیوں کے نمائندے ان کے گھر آکر صرف ہمدردی جتا تے ہیں ۔ نجیب کی والدہ نے کہا کہ میں صرف ان لوگو ں کی تلاش میں ہوں جو مجھ سے میرے بیٹے کی واپس لانے کی یقین دہانی کرواسکتے ہیں ۔
میں صرف اسی پارٹی کو ووٹ دوں گی جو میرے بیٹے کو واپس لائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر پیشہ سے بڑھئی ہے ۔ وہ نجیب کے لاپتہ ہونے کے بعد سے بستر پر ہیں اور اب ان کی امید بھی ختم ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نجیب ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے ہمیں بس نجیب چاہئے ۔ واضح رہے کہ جے این یو میں ایم ایس سی کے سال اول کے طالب علم نجیب احمد 2016ء میں یونیورسٹی کیمپس میں طالب علموں کے ساتھ ہوئی جھڑپ کے بعد سے لاپتہ ہے ۔
مرکزی تفتیشی ٹیم سی بی آئی نے اپنی ہر ممکنہ کوشش کے باوجود نجیب کا پتہ لگانے میں ناکام رہی جس کے بعدپچھلے سال اکٹوبر کے مہینہ میں نجیب کے کیس کو بند کردیا گیا ۔