میرے خاندان نے اس ملک کی جمہوریت کو اپنے خون سے سینچا ہے: پرینکا گاندھی واڈرا

,

   

نئی دہلی: پرینکا گاندھی نے دہلی کے راج گھاٹ سے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پرینکا گاندھی نے سنکلپ ستیہ گرہ کے دوران کہا کہ میرے خاندان نے اس ملک کی جمہوریت کو اپنے خون سے سینچا ہے۔ پرینکا گاندھی نے راج گھاٹ پر ایک واقعہ سنایا۔ پرینکا نے کہا کہ 1991 میں میرے والد کا جنازہ تین مورتی بھون سے نکل رہا تھا۔ اس دوران ہم والدہ اور بھائی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے تھے اور ہمارے سامنے انڈین آرمی کا پھولوں سے لدا ٹرک تھا۔ اس کے اوپر میرے والد کی لاش تھی۔ جب قافلہ کچھ دور گیا تو راہل نے کہنا شروع کیا کہ مجھے نیچے اترنا ہے، تب میری والدہ نے انکار کر دیا کیونکہ سکیورٹی ایک بڑا مسئلہ تھا۔