میرے خلاف احتجاجی مظاہرے باعثِ تشویش نہیں : السیسی

,

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے جمعہ کے روز ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکمرانی کے خلاف جو عوامی احتجاج ہورہا ہے وہ ان کیلئے (السیسی) تشویش کا باعث نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے بعد نیویارک سے لوٹے السیسی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصر ایک انتہائی مستحکم ملک ہے اور ایسے احتجاج تشویش کاباعث نہیں ہیں۔ یاد رہیکہ گذشتہ ہفتہ السیسی کے خلاف قاہرہ اور دیگر شہروں میں عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے جس کے بعد پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے کم و بیش 2000 احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا۔