میرے خلاف الزامات بے بنیاد : مودی

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے اڈانی گروپ کی طرفداری اور اس سے خصوصی سلوک سے متعلق حکومت کے خلاف عائد کردہ الزامات کا ذکر کئے بغیر آج اپوزیشن پر جوابی حملہ کیا اور کہا کہ ان کے خلاف تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ ’’جھوٹ کے ہتھیار سے مجھے شکست نہیں دی جاسکتی کیونکہ میں وسیع تر فیملی کا حصہ ہوں گے جسے غریب ہندوستان کہتے ہیں‘‘۔ صدر کے خطاب پر لوک سبھا میں تحریک تشکر پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایسے وقت جبکہ ایک خاندان (گاندھی فیملی) اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کرنے میں مصروف ہے، وہ غریبوں کے حقوق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ ترقی کے موضوع کو استعمال کرتے ہوئے مودی نے اپوزیشن کو لتھاڑتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو ان کے خلاف الزام آرائی کرنے میں مصروف ہیں، وہ ہمیشہ کیلئے مایوسی کے اندھیرے میں چلے جائیں گے۔ وزیراعظم کی تقریر کے دوران کانگریس اور ترنمول کانگریس کے لحیجسلیٹرس مسلسل خلل ڈالتے رہے ، جس پر اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ کئی ارکان نے تحریک تشکر پر مباحث کے دوران کسی ثبوت کے بغیر الزامات لگائے، اس لئے تمام پارٹیوں کو تحریک تشکر کی منظوری میں متفقہ طور پر آگے آنا چاہئے۔ لوک سبھا میں یہ تحریک متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔