میرے دور میں سب سے پہلے پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دیا گیا: ڈگ وجئے

   

بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور کانگریس کے لیڈر دگوجے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وی ڈی شرما کے بہار ایک بار پھر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے آج کہاکہ ان کے وزیراعلی کے دور میں پہلی بار پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دیا گیا تھا، پرغالباً مسٹر شرما کو یہ بات معلوم نہیں ہوگی۔ سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مسٹر شرما نے ان پر پنچایتوں کے پسماندہ طبقہ ریزرویشن کے خلاف سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ جو مکمل طورپر غیرآئینی ہے ، سازش کرکے لانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ مدھیہ پردیش میں ان کے وزیراعلی کے دورمیں پنچایتی راج کے تحت پہلی بار1994میں پسماندہ طبقات کو 25فیصد ریزرویشن دیا گیا تھا، جس کاآج بھی التزام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شاید مسٹر شرما کو یہ معلوم نہ ہو کیونکہ وہ تب اسکول میں پڑھتے ہوں گے ۔ اس کے آگے سابق وزیراعلی نے یہ بھی جوڑا کہ اس میں مسٹر شرما کا کو ئی قصور نہیں ہے کیونکہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں بولنا ہی سکھایا جاتا ہے ۔