میرے شہر میں گالیاں پیدا ہوتی ہیں :انوبھوسنہا

   

نئی دہلی ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلم آرٹیکل 15 کے ڈائرکٹر انوبھو سنہا نے ان کی فلم کے تعلق سے انہیں برا بھلا کہنے والے ٹوئیٹر ٹرالس کو سبق سکھانے کا عہد کیا اور کہا کہ میں جس شہر سے تعلق رکھتا ہوں وہاں گالیاں پیدا ہوتی ہیں اور مجھے گالیاں دینا اچھی طرح آتا ہے ۔ ٹرالس کو یہ نہیں معلوم کہ گالیاں کس طرح دی جاتی ہیں ۔ اگر میں ان سے آف لائین ملاقات کروں گا تو ان کی زبان میں انہیں سبق سکھاؤں گا ۔ ان کی فلم کو اینٹی برہمن کہا جارہا ہے ۔