ممبئی : ایکٹر سونو سود نے پولیس کی جانب سے ایک شخص کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں عوام سے اپیل کی ہے کہ اُن کے نام کے ساتھ مختلف اسکیمات لے کر رجوع ہونے والوں کے تعلق سے چوکس رہیں۔ پولیس نے اُس شخص کو اِس لئے گرفتار کیوں کہ وہ سونو کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ سونو نے کہاکہ بھولے بھالے لوگ اکثر ایسے معاملوں میں پھنس جاتے ہیں۔ اُن کا مشورہ ہے کہ اگر کسی کو جواب کی ضرورت ہے تو اُن سے رجوع ہوں، اُن سے جو بن پڑے وہ کریں گے۔
