میرے ووٹوں کو ڈیلیٹ اوربائیڈن کومنتقل کیا گیا: ٹرمپ

,

   

واشنگٹن: ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی فتح کے بعد ٹرمپ اور ریپپلکن پارٹی کی جانب انتخابی مہم میں دھاندلی کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ اعداد شمار کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ الزام عائد کیا کہ ان کے ووٹس کو باقاعدہ طور پر چوری کیا گیا ہے۔تاہم امریکی الیکشن حکام نے اس الزام کی تردید کر دی ہے۔اس سے قبل امریکہ میں صدارتی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی کے عمل کے دوران بھی انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر آپ قانونی ووٹوں کی گنتی کریں تو میں آسانی سے جیت جاؤں گا، وہ انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم ایسا نہیں ہونے دے سکتے ہیں‘خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی وفاقی اور ریاستی انتخابات کے سینئر عہدیداروں نے جمعرات کو اس حوالے ایک بیان میں کہا کہ ‘اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ صدارتی انتخابات میں ووٹ کھوئے یا بدلے گئے یا ووٹنگ کا نظام خراب ہے۔‘