میرٹھ ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے بیٹسمین پریم گارگ نے جنہیں ٹوئنٹی 20 انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی کپتان کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے، کہا کہ ان کے والد نے پیسوں کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے چھوٹے چھوٹے کام بھی کئے ہیں۔ پیسوں کی کمی سے میرے کریئر میں کوئی فرق نہ آنے دینے کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے دودھ بھی بیچا۔ دن میں وہ دودھ بیچا کرتے تھے اور رات میں ان کے بستر کے پاس 10روپئے کا نوٹ چھوڑ دیا کرتے تھے تاکہ میں کرکٹ پریکٹس کیلئے میرٹھ تک جاسکوں۔