میر سرور: بالی ووڈ کا کشمیری ادا کار

   

سری نگر: کشمیر کے نوجوان خوبصورت ہیں لیکن بالی ووڈ میں اپنا کیرئر بنانے کے لئے انہیں اپنے ہنر کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے مسلسل اور مشقت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ باتیں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف بالی ووڈ ادا کار میر سرور کی ہیں جنہوں نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرکے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔موصوف بالی ووڈ ادا کار کا کہنا ہے کہ معاشرے میں حوصلہ افزائی کرنے والے بھی ملتے ہیں اور حوصلہ شکنی کرنے والے بھی لیکن آگے بڑھنے کے لئے محنت اور جوش و جذبے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ۔انہوں نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے خصوصی ہفتہ وار پروگرام ’سکون‘ میں اپنی گفتگو میں کہا: ’’میں نے اپنے اس سفر کی شروعات دراصل سال1999 سے ہی کی جب میں دہلی میں پڑھائی کر رہا تھا‘‘۔میر سرور نے کہا کہ بجرنگی بھائی جان میری دوسری فلم تھی جبکہ فنٹم میری پہلی فلم ہے ۔