میر واعظ عمر فاروق مسلسل تیسرے جمعہ کو گھر میں نظر بند

   

سری نگر، 20 مارچ (یو این آئی) کشمیر کے سرکردہ عالم دین میر واعظ عمر فاروق نے الزام لگایا ہے کہ انہیں سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دینے سے روکنے کے لیے ایک بار پھر گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں یہ مسلسل تیسرا جمعہ ہے جب انہیں اس قسم کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ میر واعظ نے کہا کہ ان کے گھر کے باہر پولیس کی گاڑیاں اور سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے اور سڑکوں کو خاردار تاروں سے گھیر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ کی کارروائی کو ’’حکمرانوں کی گھبراہٹ‘‘کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مسلم اداروں کے تشخص اور ایمان کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔