میر واعظ عمر فاروق کی 19 ماہ بعد جیل سے رہائی

   

سرینگر : حریت لیڈر میر واعظ عمر فاروق کو 19 ماہ بعد جیل سے رہا کیا جارہا ہے۔ انہیں کل بروز جمعہ سرینگر کی جامع مسجد میں خطبہ کی اجازت بھی مل سکتی ہے۔ میر واعظ عمر فاروق کو 4 اگست 2019ء سے ان کی رہائش گاہ پر نظربند رکھا گیا تھا۔ 5 اگست کو آرٹیکل 370 کی برخاستگی سے ایک دن قبل کشمیرکے اہم قائدین کے خلاف کارروائیاں کی گئی تھیں۔