حیدرآباد۔/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ایک طرف بی جے پی اپنی طاقت میں اضافہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے تو دوسری طرف میر پیٹ کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے ایک بی جے پی کارپوریٹر نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ڈیویژن 13 سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کارپوریٹر ایم نریندر کمار نے بی جے پی سے استعفی دے کر ٹی آر ایس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کی موجودگی میں انہوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ نریندر کمار نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے کارپوریشن میں کروڑہا روپئے کے ترقیاتی کام انجام دیئے ہیں۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ بی جے پی قائدین مذہب کے نام پر عوام کو مشتعل کرنے کی سیاست پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی فائدہ کیلئے مذہبی جذبات کو بھڑکانے والوں کو عوام مناسب سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ترجیح دی جائیگی۔ ر