میر پیٹ سے پُراسرار طور پر لاپتہ لڑکی کی نعش برآمد

   


حیدرآباد۔/17 ستمبر، ( سیاست نیوز) میر پیٹ علاقہ سے پراسرار طور پر لاپتہ نوجوان لڑکی کی نعش کو پولیس نے کومٹی کنٹہ تالاب سے برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ ڈی سمرین بیگم جو طالبہ بتائی گئی ہے سبھاش چندرا بوس نگر علاقہ کے ساکن ڈی سردار کی بیٹی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ سمرین بیگم کسی دھوکہ دہی کا شکار ہوگئی تھی جس نے ایک تحریر میں اپنی آپ بیتی پیش کی اور گھر سے اچانک لاپتہ ہوگئی۔ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کومٹی کنٹہ تالاب سے لڑکی کی نعش کو برآمد کرلیا جس نے تحریر میں سمرین بیگم کی سمجھی جاتی ہے اپنے افراد خاندان سے معافی مانگی اور دھوکہ دہی کا شکار ہونے کا انکشاف کیا اور تحریر میں لکھا کہ اس نے اپنے گھر والوں کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع