٭ ایران نے منگل کے روز ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی وزارت دفاع کے ایک سابق ورکر رضا اصغری کو سزائے موت دی گئی ہے جس نے ایرانی میزائل پروگرام کی خفیہ رپورٹ کا افشاء امریکہ کی جاسوسی ایجنسی سی آئی اے کو کیا تھا ۔ گذشتہ کچھ سالوںسے وزارت دفاع میں خدمات انجام دینے کے دوران رضا اصغری کا سی آئی اے سے بھی مسلسل رابطہ رہا ۔ عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسمعیل نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نیکہا کہ اصغری کو گذشتہ ہفتہ سزائے موت دی گئی ۔