میزائل تجربات میں ٹرین ٹیکنالوجی استعمال کی ‘شمالی کوریا

   

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس نے میزائل کے تجربات کے دوران ٹرین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ امریکہ کے ساتھ تناؤ میں اضافے کے بعد شمالی کوریا نے اپنے بیان میں دوکامیاب تجربات کی تصدیق کی۔ تجربات کے دوران ریل گاڑیوں سے داغے گئے میزائل سے سمندر میں اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایاگیا۔ ملک کے مشرقی سمندر میں مقررہ ہدف کو نشانہ بنانے کے دوران ہتھیاروں کی مہارت ک جانچ کی گئی۔