میزائل تجربہ اپنے دفاع کے لئے صحیح اقدام: شمالی کوریا

   

Ferty9 Clinic

پیانگ یانگ ۔شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربے کا جواز پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اپنے دفاع کے لئے میزائل ٹسٹ کرنے کا فیصلہ درست ہے ۔ ایک رپورٹ میں ورکرز پارٹی سنٹرل کمیٹی کے سکریٹری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئی قسم کے اسٹریٹجک گائیڈیڈ میزائلوں کے حالیہ تجربہ اپنے د دفاع کیلئے خود مختار ریاست کا حق ہے ۔’’ یہ قومی دفاعی پالیسی کے اہداف کے حصول کیلئے ایک عمل تھا۔ ہماری پارٹی اور حکومت نے یہ قدم ملکی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے اٹھایا۔