میزورم میں اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ

   

آئزول: شمال مشرقی ریاست میزورم میں 40 رکنی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور لوگ اپنے جمہوری حقوق کے استعمال کیلئے مقررہ وقت سے پہلے ہی کئی پولنگ اسٹیشنوں پر قطار میں کھڑے ہوگئے ۔ ووٹنگ باضابطہ طور پر شام 4 بجے ختم ہو جائے گی۔ہندوستان کی دوسری سب سے کم آبادی والی اور پانچویں سب سے چھوٹی ریاست کے 1,276 پولنگ اسٹیشنوں پر 4,39,026 خواتین سمیت 8,56,868 ووٹرز 170 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔حکمران میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف)، زورم پیپلز موومنٹ (زیڈ پ ایم) اور کانگریس تمام اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 23 سیٹوں پر اور عام آدمی پارٹی چار سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے ۔ وہیں 27 آزاد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔