میزوروم میں آج شام زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت ریختر اسکیل پر 5.1 بتائی گئی ہے ۔ اس کا مرکز شمال مشرقی آیزوال کے 25 کیلو میٹر پر بتایا گیا ہے ۔ زلزلہ پیما کے قومی مرکز میں زلزلہ کی تصدیق کی ہے ۔ زلزلہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں زلزلہ کا دوسری مرتبہ جھٹکا محسوس کیا گیا ہے ۔ پچھلے دنوں دہلی اور جموں و کشمیر کے بعض مقامات پر بھی زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ۔