میزورم کے معاملہ پر راجیہ میں اپوزیشن کا ہنگامہ

   

نئی دہلی : میزورم پر وزیر داخلہ کے بیان پر جمعرات کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کو دن بھر کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ لنچ کے وقفے کے بعد چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے ایوان کی کارروائی شروع کی، جبکہ میزو نیشنل فرنٹ کے کے . ونلالوینا نے چیئرمین کی نشست کے سامنے آکر بولنا شروع کردیا۔ چیئرمین نے انہیں اپنی نشست پر جانے کو کہا اور نشست پر جانے کے بعد بولنے کی اجازت دی ۔ اجازت ملنے کے تھوڑی دیر بعد جب مسٹر ونلالوینا نے میزورم پر وزیر داخلہ کے بیان کا مسئلہ اٹھایا تو چیئرمین نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اس کی حمایت میں کانگریس اور اپوزیشن کے دیگر اراکین نے نشست کے سامنے آکر نعرے بازی شروع کردی۔ دریں اثناء اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران چیئرمین نے دو بل سروس کنڈیشنز بل 2023 اور پوسٹ آفس سے متعلق بل اور چیف الیکشن کمشنرز کی تقرری کا بل ایوان میں پیش کیا۔ اس دوران فارمیسی ترمیمی بل 2023 کو بغیر کسی بحث کے زبردست شور شرابے کے دوران صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔