نئی دہلی۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کی دختر میسا بھارتی اور چند دوسروں کے خلاف رقمی ہیر پھیر کے ایک مقدمہ میں چہارشنبہ کو دہلی ہائی کورٹ میں ایک ضمنی چارج شیٹ پیش کی۔ اس چارج شیٹ میں تحقیقاتی ایجنسی نے 35 نئے ملزمین کے نام شامل کی ہے جن میں 15 افراد میں اور ماباقی کمپنیاں ہیں۔ ملزمین کی حیثیت سے شامل کئے گئے 15 افراد میں آٹھ چارٹرڈ اکائونٹنٹس ہیں۔ چارج شیٹ میں 8000 کروڑ روپئے مالیتی حصص کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہیں۔ یہ چارج شیٹ خصوصی جج ارون بھردواج کے ا جلاس پر خصوصی استغاثہ اتل ترپاٹھی نے پیش کی۔ 2017ء میں شل کمپنیوں کو کروڑ روپئے منتقل کرنے کے ملزمین دو بھائیوں سریندر کمار جین اور ویریندر جین کے فارم ہائوز اور چند دوسرے ٹھکانوں پر ای ڈی نے دھاوے کی تھی۔