میسور دسہرہ جشن کے افتتاح کیلئے بکر انعام یافتہ بانو مشتاق کے انتخاب پر تنازعہ

   

بنگلورو، 24 اگست (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے عالمی سطح پر معروف بکر انعام یافتہ کنڑ مصنفہ بانو مشتاق کو میسور دسہرہ 2025 کے جشن کا افتتاح کرنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر سدا رامیا نے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ریاست کیلئے باعث فخر ہے ۔معروف ادیبہ بانو مشتاق سے اس ثقافتی جشن کا افتتاح کرانے کے اعلان نے پورے کرناٹک میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے ۔ کئی افراد اس فیصلے کو ثقافتی اتحاد کی جانب ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیںجبکہ بعض حلقوں نے ان کی ذاتی مذہبی وابستگیوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔بی جے پی قائد بسن گوڑا پاٹل یتنال نے کہا ہے کہ ایک ہندو مذہبی تہوار میں شرکت ان کے اسلامی عقائد سے مطابقت نہیں رکھتی۔محترمہ بانو نے اس دعوت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں وہ اپنے والد کے ساتھ دسہرہ جلوس میں شریک ہوتی تھیں اور یہ تہوار ان کے لیے کرناٹک کا ‘ناڈا حبّا’ یعنی عوامی تہوار ہے ۔