پروفیسر آنند راج ورما اور پروفیسر مجید بیدار کو تہنیت پیش کی گئی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : میسکو انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنس اور میسکو کالج آف فارمیسی کی جانب سے ٹیچرس ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پروفیسرس آنند راج ورما اور پروفیسر مجید بیدار کو ان کی چالیس سالہ تعلیمی خدمات پر تہنیت پیش کی گئی ۔ اس تقریب میں حیدرآباد کے نامور ڈاکٹرس اور اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔ ڈاکٹر ایس حیدر خاں ، کارڈیالوجسٹ اور ڈاکٹر مخدوم محی الدین جنرل فزیشین کے علاوہ پروفیسر وی ہنومنت شاستری ، پرنسپل میسکو کالج آف فارمیسی اور پروفیسر مسعود احمد ڈائرکٹر میسکو انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر سائنس نے اس موقع پر طلبہ سے خصوصی خطاب کیا ۔ پروفیسر مسعود احمد نے اپنے خطاب میں اساتذہ اور طلباء کی ذمہ داریوں اور فرائض کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم و ملک کی تعمیر و ترقی میں استاد اور طالب علم کا بہت اہم رول ہوتا ہے ان دونوں کی ذہنی ہم آہنگی اور مضبوط تعلق کی بنیاد پر ہی ایک صالح معاشرہ پروان چڑھتا ہے ۔ اس تقریب میں ڈاکٹر صالحہ فردوس ، جناب یوسف پرنسپل میسکو جونیر کالج ، ڈاکٹر دردانہ بیگم ، ڈاکٹر فیضان سعید ، ڈاکٹر سید عارف اللہ حسینی ، جناب جی کیو ، حقانی ( ایڈمنسٹریٹر ) جناب جی ایم یزدانی (فزیکل ڈائرکٹر ) کے علاوہ فارمیسی ، کامرس اور اسکول کے طالب علموں نے حصہ لیا ۔ تقریب کے آخر میں طلبہ کی جانب سے اساتذہ کو تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ یہ تقریب میسکو ایجوکیشنل کامپلکس ، مستعد پورہ میں منعقد کی گئی ۔ ڈاکٹر روبینہ فاطمہ نے نظامت کے فرائص انجام دئیے ڈاکٹر صالحہ فردوس نے شکریہ ادا کیا ۔۔