میسی تعطیلات منانےسعودی عرب پہنچ گئے

   

ریاض ۔ حال ہی میں ارجنٹینا کو فٹ بال ورلڈ کپ جتوانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ نے اپنی چھٹی کا پہلا دن شہر کی مصروف زندگی سے دور فارم ہاؤس میں قدرتی مناظر سے قریب تر گزارا۔ وہاں وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ زیادہ تر وقت کھجور کے درختوں کے سائے میں اور عربی ہرنوں کے ساتھ کھیل کر اور انہیں کھانا کھلا کر لطف اندوز ہوئے۔ خیال رہے کہ میسی نے گزشتہ سال مئی میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، اس دورے میں اسٹار فٹبالر نے دوستوں کے ہمراہ جدہ کے ایک سالانہ تہوار میں شرکت کی تھی۔ دوسری جانب سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب اور ان کے مداحوں نے میسی اور اہل خانہ کوخوش آمدید کہا۔