میسی نے بارسلونا کی واپسی کو یادگاربنا دیا

   

Ferty9 Clinic

میڈرڈ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) عمدہ پرفارمنس کی بدولت ٹیم نے اسپینش لیگ میں رئیل مالورکا کو4-0 سے مات دیدی، میسی نے نہ صرف ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا بلکہ 2گولز میں معاونت بھی فراہم کی، ٹیبل میں ٹاپ پر موجود بارسلونا کے 28 گیمز میں پوائنٹس کی تعداد 61 ہوچکی،اسے قریب ترین حریف رئیل میڈرڈ پر 5 پوائنٹس کی واضح برتری حاصل ہے۔اسی دوران میسی کا پرستار سیلفی کیلئے گراؤنڈ میں داخل ہوگیا۔ بند دروازے اور سخت سوشل ڈسٹنس قوانین بھی لیونل میسی کے پرستار کو نہیں روک پائے، وہ سیلفی کی خاطر دوران میچ گراؤنڈ میں گھس گیا۔ مذکورہ شائق بڑے سکون سے ٹہلتا ہوا آیا اور اچانک پچ پر جا پہنچا، پہلے بارسلونا کے ڈیفینڈر جورڈی البا کے پاس پہنچا اور پھر میسی کی جانب بڑھا مگر اس سے قبل ہی سیکیورٹی گارڈز نے اسے دھر لیا۔2 پولیس اہلکار سیلفی کے شوقین شائق کو پکڑ کر اسٹیڈیم سے باہر لے گئے اور موبائل سے تصویر بھی ڈیلیٹ کردی۔اسپینش لیگ نے اس کے خلاف کریمنل کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔