برلن ۔ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے حریف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈوکو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ لیونل میسی یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ فرنچ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی نمائندگی کرتے ہوئے نائس کے خلاف میسی نے گول کرکے یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ میسی کے یورپین کلبز میںگولز کی تعداد 702 ہوگئی ہے، جبکہ رونالڈو نے یورپین کلب فٹبال میں 701 گولز کر رکھے ہیں۔لیونل میسی نے یہ اعزاز841 میچز میں حاصل کیا جبکہ رونالڈو نے 701 گولز 949 میچز میں اسکور کیے تھے۔