میسی ورلڈ کپ کوالیفائر کے افتتاحی مقابلے کیلئے معطل

   

آسون سیان۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 2022ء ورلڈ کپ کے پہلے کوالیفائنگ مقابلے کے لئے معطل کردیا گیا ہے اور ان پر 1500 امریکی ڈالرس کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ فٹبالر پر پابندی اور جرمانہ امریکی ساکر گورننگ باڈی نے کیا ہے۔ 6 جولائی کو ارجنٹینا بمقابلہ چلی میچ میں میسی کو سرخ کارڈ دکھایا گیا تھا، لیکن اس مقابلے میں ان کی ٹیم 2-1 کی کامیابی حاصل کی تھی۔
اینڈرسن ایشیز کے پہلے ٹسٹ میں شرکت کیلئے پرعزم
لندن۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پنڈلی کے زخم کے باعث آج سے آئرلینڈ کیخلاف لارڈز میں شروع ہونے والے واحد ٹسٹ سے محروم انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو امید ہے کہ وہ یکم اگست کو ایجبسٹن میں شروع ہونے والی ایشز سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹسٹ وکٹیں لینے والے 36 سالہ فاسٹ بولرکوگزشتہ دنوںکاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے معمولی نوعیت کے زخم کا شکار ہونا پڑا تھا۔