دوحہ (قطر) ارجنٹینا کے منیجر لیونل اسکالونی نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم کے کپتان لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد بھی ارجنٹینا کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے۔ ارجنٹینا کے سوپر اسٹار میسی نے ٹورنمنٹ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ وہ قطر ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی فٹ بال سے سبکدوش ہو جائیں گے لیکن اسکالونی کو لگتا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی آئے گی اور وہ ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ دیکھتے ہیں کہ وہ کھیلتے ہیں یا نہیں۔ ہم اس سے لطف اندوز ہوتے رہیں گے، یہ ہمارے لیے اور فٹبال کی دنیا کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں میسی کو جانتا ہوں اور وہ ہمیشہ ایسا ہی تھا، وہ ہمیشہ سے ایک فاتح رہا اور اس کے پاس فخر ہے اور فٹ بال کھیلنا جاری رکھنے کی بڑی خواہش ہے جو ہمیں خوش کرتی ہے اور یہ بھی کہ پہلا سال موافقت کے لحاظ سے مشکل تھا ۔ پیرس میں ان کی زندگی بہترین ہے۔ بچے خوش ہیں، وہ اور اس کا خاندان، اس کی بیوی بھی، اسکالونی نے مزید کہا۔ ارجنٹینا کے کپتان 2014 میں جرمنی کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست کے بعد اپنے دوسرے ورلڈکپ فائنل پر نظریں جمائے ہوئے ہیں اور ان کی فتوحات سے واحد بڑا خطاب غائب ہے ، دوسری جانب ان کے پاس ہر بڑے کلب اور قومی ٹیم کا خطاب شامل ہے۔ اسکالونی نے کہا ہمارا اپنا نظام ہے، اپنا انداز ہے۔ یقیناً بعض حالات میں ہمیں اس بات کو مدنظر رکھنا ہوگا کہ مخالفین کس طرح کھیل رہے ہیں۔ہم سسٹم سے ہٹ کر اپنے انداز کو تبدیل نہیں کریں گے اور ہم یہی کرنے جا رہے ہیں۔ کھیل کے دوران، ہم یقیناً فیصلے (حالات کی بنیاد پر) کریں گے اور چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔