میڈرڈ۔24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ لیونل میسی نے چمپئنز لیگ میں مسلسل پندرہواں گول کر کے ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔اولائنکا کے اون گول سے سلویا کو 2-1کی شکست ہو گئی۔ سلیویا پریگ میں ستاروں بھری ٹیم بارسلونا کا میزبان کھلاڑیوں سے میچ ہوا- سوپر اسٹار لیونل میسی نے تیسرے ہی منٹ میں گول کر کے کمزور ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ مایہ ناز فارورڈ میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ فٹبال چمپئنز لیگ میں مسلسل پندرہواں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ دوسرے ہاف میں سلیویا پریگ نے گول کر کے اسکور برابر کر دیا تو مقابلہ سنسنی ہو گیا، دباؤ کا شکار میزبان ٹیم سلویا اولائنکا کے اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول نے گروپ ایف کی ٹاپ ٹیم بارسلونا کو 2-1 سے فتح دلا دی۔