میسی کا شاندار مظاہرہ ، انٹرمیامی کامیاب

   

نیو جرسی، 20 جولائی (آئی اے این ایس)۔ لیونل میسی کے دو گول اور دو تعاون کی شاندار کارکردگی کی بدولت انٹر میامی نے نیویارک ریڈ بْلزکو 1-5 سے شکست دے دی۔ میچ میں جورڈی آلبا نے ایک گول اور دو گول کرنے میں تعاون کیا جبکہ تیلاسکو سیگوویا نے بھی دوگول بنائے۔ نیویارک نے15ویں منٹ میں برتری حاصل کی، جس کے بعد انٹر میامی نے شاندار واپسی کی۔ میسی نے ایم ایل ایس میں دو سال میں 35 گول اور 25 گول میں تعاونکرنے والے پانچویں کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ اب 18گولزکے ساتھ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں سرفہرست ہیں۔