میڈرڈ۔2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سوپر سٹار فٹبالر لیونل میسی نے اسپیشن لیگ کے میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف آخری لمحات کے گول سے فتح دلاکر چمپئن بارسلونا کو پہلا مقام دلا دیا۔ اسپین کی سرزمین پر لالیگا کا اعصاب شکن مقابلے میں بارسلونا اور اٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ پہلے ہاف میں کوئی گول سکور نہ ہو سکا، دوسرے ہاف میں مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا۔چوراسویں منٹ میں سوپر اسٹار لیونل میسی نے گول کر کے چمپئن ٹیم بارسلونا کو فتح دلائی 1-0 کی جیت سے ٹیم بارسلونا پھر پہلے مقام پر آگئی ہے۔