میسی کا کورونا فنڈ میں 10 لاکھ یورو کا عطیہ

   

بیونس آئرس ۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے دس لاکھ یورو عطیہ کردئیے۔ میسی نے بارسلونا اور ارجنٹینا کے ایک دواخانہ کو دس لاکھ یوروز عطیہ کردئیے، رقم دونوں دواخانوں میں برابر تقسیم کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ارجنٹینیا بھر میں کھیلوں کی تمام تر سرگرمیاں معطل کی جاچکی ہے۔