بیجنگ ۔ارجنٹیناکے کپتان اورعالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی کو چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایرپورٹ پر دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے روک لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹ بالر لیونل میسی ارجنٹیناکی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف عالمی دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے بیجنگ پہنچے تھے جہاں انہیں چینی پولیس نے ویزا نہ ہونے کے باعث حراست میں لے کر تفتیش کی۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹار فٹ بالر لیونل میسی ارجنٹینا اور اسپین کے دو پاسپورٹ کے حامل ہیں، انہیں ویزے کا اجرا ارجنٹینا کے پاسپورٹ پر ہوا تھا تاہم اسٹار فٹ بالر ارجنٹینا کا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جبکہ اْن کے پاس اسپین کا پاسپورٹ تھا۔تقریباً 30 کی کارروائی کے بعد پولیس نے انہیں ویزا جاری کیا جس کے بعد وہ ایرپورٹ سے باہر آئے ۔